7 مئی 2014 - 14:09
پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات پر اوبامہ کی تاکید

امریکی صدر باراک اوباما نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات سنجیدگی کے ساتھ جاری رہنے چاہیئیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ذرائع کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹون نے، جو واشنگٹن کے دورے پر ہيں، ایران کے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں صلاح ومشورے کےلئے امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے ملاقات کی۔وہائٹ ہاؤس کے مطابق اس موقع پر امریکی صدر باراک اوباما بھی موجود تھے۔وہائٹ ہاؤس کے بیان میں آیا ہے کہ اس اجلاس میں طے پایا کہ ایسا جامع طریقہ کار ہوناچاہیئے جس سے بین الاقوامی برادری کو اس بات کا یقین دلا جائے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام صرف  پرامن مقاصد کے لئے ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے بارہا اپنے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پرتاکید کی ہے اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے بھی بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام ميں کسی بھی طرح کا انحراف نہيں پایاگیا ہے۔ درایں اثنا امریکی صدر باراک اوباما نے جاری مذاکرات کی حمایت اور ایک ایسے جامع طریقہ کار تک پہنچنے کےلئے مشترکہ اقدام کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے جس سے عالمی برادری کویقین ہوجائے کہ ایران، معاہدے کی پابندی کرےگا۔امریکہ اور یورپ نے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے عمل  کو آگے بڑھانے کےلئے جس کے نئے دور کا آغاز تیرہ مئی کو ویانا میں ہوگا، اپنے معاہدوں پرتاکید کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲